Home Latest News Urdu چینی محققین پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،وفاقی وزیر فخر امام۔
Latest News Urdu - July 11, 2021

چینی محققین پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،وفاقی وزیر فخر امام۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ملک کے تحقیقی اداروں کو چینی تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس اپ گریڈیشن سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی اہم محققین پاکستان کا دورہ کریں گے اور بیجوں کے معیار کو بہتر بنانے اور نامیاتی کاشتکاری کے لئے ملک بھر کے مختلف اداروں میں مقامی ماہرین کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فصل کی پیداوار میں بہتری آنے کے ساتھ ہی تمام کاشتکاروں کا معیارِ زندگی بھی بہتر ہوگا۔

Comments Off on چینی محققین پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،وفاقی وزیر فخر امام۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…