چینی مصنوعات کی ٹیکس فری درآمد سے تجارت کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔چئیرمین،کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چئیرمین حاجی جمعہ خان بادی زئی نے کہا ہے کہ چینی مصنوعات کی ٹیکس فری درآمد سے بلوچستان میں تجارت کےفروغ پانے کے سبب تاجروں کو فوائد حاصل ہونگے اور اس کےمعیشت پر بھی دوررس مثبت اثرات مرتب ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین کیو سی سی آئی نے ٹیکسوں سے مستثنٰی 313چینی منصوعات کی فہرست حاصل کی ہے جنہیں چائینیز ایمن لوجیسٹک کمپنی کے توسط سے درآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مقامی تاجر اگلے تین سال کے لئے ان رعائیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور چینی مصنوعات کی درآمد میں دی گئی رعائیتوں سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔جبکہ ان اقدامات سےپاکستانی تاجر پہلی بارچینی تجارتی شہر یوؤ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…