چینی موبائیل کمپنی ژونگ کی پی ٹی اے کو لائسینس کی تجدید کی مد میں 37ارب روپے کی ادائیگی۔۔۔۔
چائینہ موبائیل(سی ایم پاک)سیلولر کمپنی نے حکومتِ پاکستان کو لائسینس کی تجدید کی مد میں 6۔238ملین ڈالر(16۔37ارب روپے)کی ادائیگی کی ہے جو نان ریونیو ٹیکس کے علاوہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے تین موبائیل آپریٹر کمپنیوں جن میں جاز،ٹیلی نار اور سی ایم پاک شامل ہیں کی لائسینس میں تجدید کی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق چینی موبائیل کمپنی ژونگ مجموعی طور پر لائسینس کی تجدید کے لئے 470ملین ڈالر کی ادائیگی کرے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…