Home Latest News Urdu چینی سکالر شپس نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں نہایت مددگار ثابت ہونگے۔۔۔
Latest News Urdu - August 8, 2019

چینی سکالر شپس نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں نہایت مددگار ثابت ہونگے۔۔۔

حکومت پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو اعلٰی تعلیم کےحصول کے لئے وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات قابلِ ستائش ہیں اور چینی سکالر شپس کے حصول میں کامیاب ہونے والے طلباء مستقبل میں دونوں ملکوں کے لئے سماجی اور اقتصادی بہتری و ترقی کے لئے اثاثہ ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار چینی سفارت خانہ کے سیکریٹری پان یوقی نے چینی سکالر شپ کے حصول میں کامیاب ہونے والے پاکستانی طلباء کے اعزاز میں چینی سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اکیڈمک ڈائریکٹر جنرل رضا چوہان نے امید ظاہر کی کہ چینی سکالر شپ حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء چین میں پاکستان کی نمائیندگی کرتے ہوئے پاکستان کی متنوع ثقافت کا روشن پہلو اجاگر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک نےپاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ سے آئی ٹی کے شعبے میں وسیع مواقعے پیدا ہوں گے، سی پیک دونوں ممالک…