چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں شرکت کے لیےکل پاکستان پہنچیں گے
.
چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گے، چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ، صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …