Home Chinese Vice Premier He Lifeng visit to Pakistan چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس میں زراعت، انفراسٹرکچر اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے متعدد منصوبے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے سی پیک گزشتہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جس میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور سی پیک کے ذریعے 8,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شامل ہے۔جبکہ “سی پیک کی دہائی” جوش و خروش سےمنائی جا رہی ہے اور ایک بین الاقوامی کانفرنس میں سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ اور خوشحالی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Comments Off on چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …