Home Latest News Urdu چینی وزارت زراعت کا پاکستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے محمد نواز شریف یونیورسٹی میں مطالعاتی سینٹر کے قیام کا فیصلہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 23, 2019

چینی وزارت زراعت کا پاکستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے محمد نواز شریف یونیورسٹی میں مطالعاتی سینٹر کے قیام کا فیصلہ۔۔۔۔

چین کی وزارت زراعت کے مطابق چین کی شینزن یونیورسٹی اور محمد نواز شریف یونیورسٹی برائے زراعت (ایم این ایس یو اے) نے ایک تحقیقاتی مرکز قائم کرنے کے لئے یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم این ایس یو اے کے فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمینٹل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے چین کی شینزن یونیورسٹی کے تین رکنی وفد کے دورے کے دوران اس یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پانی کو کمی کا سامنا ہے اور ملک کے بعض حصوں میں نمکین پانی فصلوں کی پیداوار پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے. پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے مزید کہا کہ چینی وزارت زراعت کی مالی معاونت سے مرکز چند ماہ کے اندر فعال ہو جائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف