Home Latest News Urdu چینی وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
Latest News Urdu - September 4, 2024

چینی وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

.

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے۔اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ان کی مصروفیات کا شیڈول طے کر لیا گیا ۔ یہ11 سال بعدکسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

Comments Off on چینی وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…