چینی وزیرخارجہ وانگ یی 21 اگست کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ یی 21 اگست کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ وہ اس دورے میں پاکستان کی سول اورفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اورعالمی وعلاقائی معاملات زیربحث آئیں گے۔ اس دورے میں وزیراعظم شہبازشریف کے اگلے دورہ چین کا بھی جائزہ لیا جائیگا، شہبازشریف اسی ماہ کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے چین جا رہے ہیں جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
Comments Off on چینی وزیرخارجہ وانگ یی 21 اگست کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔






