Home Latest News Urdu چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان بی آر آئی اور سی پیک کے تحت تعاون کو مزیدمضبوط کرنے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - June 23, 2023

چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان بی آر آئی اور سی پیک کے تحت تعاون کو مزیدمضبوط کرنے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیرس میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ تعلقات رکھے ہیں، ایک دوسرے پر بھروسہ کیا ہے اور ایک دوسرے کے ہمدردی اور کا اظہار کیا ہے۔ چین قومی خودمختاری، قومی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعاون کو فروغ دینے اور نئے عہد میں چین پاک ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہے گا۔

Comments Off on چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان بی آر آئی اور سی پیک کے تحت تعاون کو مزیدمضبوط کرنے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال۔

Check Also

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی اور …