چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے
۔
چینی وزیر خارجہ چن گانگ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ 5 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، چینی وزیر خارجہ گوا کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو سٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔ دونوں ممالک کا 6 مئی کو افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی 6 مئی کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔