Home Latest News Urdu چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے
Latest News Urdu - May 2, 2023

چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے

۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 5 مئی کو پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ 5 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، چینی وزیر خارجہ گوا کانفرنس کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو سٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔ دونوں ممالک کا 6 مئی کو افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی 6 مئی کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

Comments Off on چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …