چینی وزیر خارجہ وانگ ای سہ فریقی افغان ڈائلاگ میں شرکت کے لئے آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔۔۔
چینی قونصل جنرل اور وزیر خارجہ وانگ ای دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وانگ ای پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی افغان ڈائلاگ میں شرکت کریں گے۔سہ فریقی ہمسایہ ممالک اس ڈائلاگ میں افغانستان امن پروسیس کی کامیابی کے بعد اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق نکتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کیونکہ سی پیک سے جڑے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کو افغانستان تک وسعت دینے کیلئے معاملات زیرغور ہوں گئے، جبکہ افغانی اعلٰی قیادت بھی خطے میں ربط سازی کے عمل کے فروغ کے ذریعے افغانستان میں ترقی و خوشحالی کی خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان افغان ڈائلاگ میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس ڈائلاگ کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں امن و امان کی بحالی سے بیلٹ اینڈ روڈ کو فروغ ملے گا جو پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں ایک واضح حیثیت دلا دے گا۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…