Home Latest News Urdu چینی وزیر ٹرانسپورٹ کا حکومت ِپاکستان سے ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ پر جلد کام کی شروعات کی تاکید۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 21, 2019

چینی وزیر ٹرانسپورٹ کا حکومت ِپاکستان سے ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ پر جلد کام کی شروعات کی تاکید۔۔۔۔۔

چائینہ اکنامک نیٹ کے اہم مبصر چینگ شیزونگ کا کہنا ہے کہ چین کے پاس پاکستان میں مین ریلوے لائن کی تجدید اور ہائی سپیڈ ریل سسٹم کی تعمیر کے حوالے مکمل استعداد موجود ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی شیاؤ پینگ نے وزیر اعظم پاکستان کے گزشتہ دورہ چین میں پاکستان کے ریلوے اور منصوبہ بندی کے وزارء سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں انہوں ایم ایل۔1پراجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے۔مبصر شینگ شیزونگ کا مزید کہنا ہے کہ اقوام کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ریلوے انفراسٹریکچر کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے سُو پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لئے ریلوے کے شعبے کو اہم ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین دنیا میں ہائی سپڈ ٹرین کے اعداد و شمار کے حوالے سے سر فہرست ہے اور 3200نئےہائی سپیڈ ریل لائننز بچھانے کے لئے پُر عزم بھی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نےپاکستان پرریلوے سسٹم کو بہتر بناکر رابطہ سازی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف