چینی وزیر کی جانب سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو تقرری پرمبارکبادی خط موصول۔
.
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی امور کے وزیر سونگ تاؤ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ سونگ تاؤ نے اپنے خط میں پاک چین تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی ان کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستانی حکومت کے درمیان دیرینہ دوستانہ روابط ہیں۔ اپنے حکمرانی کے تجربے کی روشنی میں انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا مقصد اپنے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی رابطوں کے ذریعے سی پیک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…