چینی وفد کا راولپنڈی کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار۔
.
چائینہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) لمیٹڈ کے سی ای او چانگ چون کی قیادت میں ایک وفد نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں وفد کو مستقبل کے میگا پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لائی ایکسپریس وے جیسے بڑے منصوبوں میں حصہ لینے میں نمایاں دلچسپی کا اظہار کیا۔ آر ڈی اے کے چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ چین نے بہت سے میگا پراجیکٹس جن میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، سی پیک اور کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی سامان اور ہنگامی امداد شامل ہیں میں پاکستان کو خاطر خواہ مدد فراہم کی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …