Home Latest News Urdu چینی ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی صنعت کو فروغ دے رہی ہے
Latest News Urdu - May 19, 2023

چینی ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی صنعت کو فروغ دے رہی ہے

۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت زرعی منصوبوں کا مقامی زرعی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے اور پاکستان کی زرعی صنعت کو اپ گریڈ کرنے پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین کے صوبہ سچوان کے شہر چینگڈو میں پاک چین ریڈ چلی پراجیکٹ کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے دوران کیا۔ سیچوان لیٹونگ فوڈ کمپنی کے چیئرمین چن چانگوی کے مطابق کمپنی مرچ کی کاشت کا اپنا تجربہ اور انتظامی تکنیک پاکستان لے کر آئی ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ترجیحات کے ساتھ چین کو خشک مرچ برآمد کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جنوبی پنجاب میں 2023 میں لگائی گئی 15,000 ایکڑ مرچ پہلے ہی چن لی گئی ہے، 2023 کی دوسر ی ششماہی میں 10,000 ٹن خشک مرچ کی کٹائی متوقع ہے

Comments Off on چینی ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی صنعت کو فروغ دے رہی ہے

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …