Home Latest News Urdu چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - March 29, 2022

چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار۔

.

چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ٹینسنٹ حکام سے ورچوئل میٹنگ کی۔ ٹینسنٹ کے ہیڈ آف پبلک افیئرز اینڈ گلوبل پالیسی ڈینی مارٹی نے گفت و شنید کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔اس کانفرنس میں گوانگزو میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ ٹینسنٹ ایک اہم چینی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو انٹرنیٹ سے متعلق خدمات اور سامان کے ساتھ ساتھ تفریح، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔اس میٹنگ کے دوران پاکستانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ ٹینسنٹ روابط میں اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ٹینسنٹ کے اہلکار مارٹی نے پاکستانی سفیر کو کمپنی کے مختلف تجارتی آپریشنز اور پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments Off on چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …