چینی پاور کمپنیوں نےپاکستان میں اربوں ڈالر کی بین الاقوامی براہِ راست سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
.
ویلتھ پی کےکی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چینی توانائی کی کمپنیوں نے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں اہم حصہ ادا کیا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی طرح پاکستان کو مختلف ممالک جیسے کہ چین، امریکہ، جاپان، ناروے، برطانیہ، سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ سے ایف ڈی آئی ہوتی ہے۔ اس سے قبل، حکومت پاکستان نے ایک نئی پاور پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بجلی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف مراعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…