چینی چھوٹے اور درمیانے تجارتی ادارے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے خواہشمند۔۔۔۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ سیکنڈ انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹ فیئر کے منتظم خورشید نظام نے کہا ہے کہ چینی چھوٹے اور درمیانے تجارتی ادارے اپنی پیداواری یونٹس کی پاکستان منتقلی کے خواہشمند ہیں اور یہ اقدام حکومتِ پاکستان کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی پالیسی کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش میں مدعیان باریک بینی سے مصنوعات کی طلب کا مشاہدہ کرتے ہوئے پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے سے اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی پیداواری یونٹس پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک میں منتقلی کے اس لئے خواہاں ہیں کہ چین میں محنت کشوں کی ماہانہ آمدن1000ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں محنت کشوں کی ماہانہ آمدن 200ڈالر ہے جس کے سبب سستی افرادی قوت میسر آتی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تجارتی سرگرمیوں میں 97فیصد ملازمین پاکستانی ہونگے جبکہ صرف 3فیصد چینی کمپنیوں اور پراجیکٹس کے اعلٰی عہدیداران شامل ہونگے۔منتظم خورشید نظام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ کرنے کے عمل اور پیکنگ کی ٹیکنالوجیز چین کی مدد سے حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر حلال کیچن متعارف کرا سکتا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …