چینی کاروباری ادارے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، محمد اسحاق ڈار
.
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چینی سرکاری اور پرائیویٹ انٹرپرائزز پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں، مسابقتی افرادی قوت اور ترجیحی منڈی تک رسائی سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں چین کے ممتاز کاروباری اداروں، چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں معاونت کرتے ہوئے جیت کے تعاون کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں چینی کمپنیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ نائب وزیراعظم نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بزنس ٹو بزنس روابط کو ترجیح کے طور پر اجاگر کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا ایک جامع جائزہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے قیام پر خصوصی زور دیا اور کہا کہ ایس آئی ایف سی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ایک جامع اور مکمل حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے ‘ون ونڈو’ سہولت فراہم کرتی ہے۔ چینی کاروباری اداروں کی قیادت نے حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، متعدد شرکاءکو پیش کردہ مراعات کو سراہا۔ چینی کاروباری اداروں نے پاکستان میں نئے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی ترقی اور توسیع میں کردار ادا کرنا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …