چینی کارکن سی پیک کے تحت سینڈیک کاپر-گولڈ پراجیکٹ پر کام کے سلسلے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے تیار۔
Enter Your Summary here.
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع سینڈیک کاپر-گولڈ پراجیکٹ ملکی معدنی وسائل سے جڑا میٹل مائننگ کے شعبےمیں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سی پیک کے تحت یہ پراجیکٹ کووڈ-19 کی وبا سے قطع نظع ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائینہ لمیٹڈ (ایم سی سی) کے سینڈیک پراجیکٹ میں کام کرنے والا کل 68 چینی عملہ اس منصوبے پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئے سینڈیک پہنچا ہے۔جبکہ اپنے ملک سے کام میں واپس آنے والے چینی ملازمین کووڈ-19 سے متاثر نہیں اور مکمل صحت مند اور تندرست ہیں لیکن اس منصوبے کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لئے انہیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود سی پیک کی کامیابیوں کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔پاکستان کو اگرچہ کووڈ-19 اور ٹڈیوں کے حملوں کے سبب مشکلات کا سامنا ہےلیکن سی پیک سے جڑے منصوبوں کی رفتار کسی صورت متاثر نہیں ہوئی ہے اورسی پیک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔نیز لاہور ۔عبدالحکیم موٹروے کی تعمیر کے سبب لاہور سے ملتان تک کا سفر کا فاصلہ اب صرف ڈھائی گھنٹے پر محیط ہے۔جبکہ سی پیک کے تحت شاہراہ قراقرم پر بھی کام کی پیش رفت کوتیز رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …