چینی کمپنیاں مقامی لوگوں کے لئے ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کر رہی ہیں،عاصم سلیم باجوہ۔
.
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چیلینج فیشن گروپ کے نام سے ایک چینی کمپنی نے سی پیک کے تحت اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے عزم کا اظہارکیا ہے جس سے مقامی لوگوں کے لئے 20,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کمپنی نے پہلے ہی لاہور میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری قائم کر رکھی ہے جو ایک بہت بڑی برآمدی ملکیتی یونٹ ہے جو پہلے ہی مقامی لوگوں کے لئے 5000 ملازمتیں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے صنعتی یونٹ کے بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کار ملک میں کاروبار قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…