چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل اور لیتھیم بیڑیوں کی پیداواری یونٹس کا قیام عمل میں لائیں گی۔ فواد چودھری۔۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل چین کی دو سولر کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس کی تنصیب کے لئے تیار ہیں جبکہ چین کی بیٹریوں کی پیداوار کمپنی بھی پاکستان میں لیتھیم بیٹری کی پیداوری یونٹ کا قیام عمل میں لا رہی ہے جس کے بعد پاکستان میں لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والی بسیں بھی بنائی جائیں گی۔واضح رہے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے حال ہی میں بیجنگ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے کئی چینی تجارتی اداروں کے سربراہان بشمول سولر پینل،لیتھیم اور بجلی سے چلنے والی بسوں کی کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں ہیں۔اس دورے میں فواد چودھری نے برقی گاڑیوں کی پیداوری چینی کمپنی سکائی ویل کے نمائیندوں سے بھی ملاقات کی ہے اور پاکستان میں بجلی سے چلنے والی بسوں کو متعارف کرانے کے لئے امکانات پر غور و فکر کیا گیا ہے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…