چینی کمپنیاں پاکستان کے کئی شعبوں میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی خواہشمند۔۔۔۔
چینی تاجروں کے وفد نے یونگ یانگ کی سربراہی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرکے پاکستانی تاجروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں متعارف کرانے میں خواہشمندی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے آئی ٹی، سائبر سیکیورٹی، ریئل اسٹیٹ، سولر انرجی، بنکنگ اینڈفنانس، پرنٹنگ،
سرٹیفیکیشنز سمیت کئی شعبوں سے متعلق صنعتوں میں شراکت داری کے متمنی ہونے کا برملا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ چینی تاجر سرسبز اور ماحول دوست انفراسٹریکچر اور مصنوعات بنانے کے مشتاق ہیں۔اس موقع پر وفد کے سربراہ یونگ یانگ نے کہا کہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ نہایت شاندار اور تعمیری ثابت ہوا ہے جس کے سبب کئی چینی تجارتی اداروں کو پاکستان میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے مواقع تلاش کرنے کے لئے رغبت دینے میں مدد ملے گی ۔چینی وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید کا کہنا تھا کہ موجودہ عہد ڈیجیٹل اکانومی کا دور ہے لٰہذا چینی تاجروں کو پاکستان میں ڈیجیٹل کامرس کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …