Home Latest News Urdu چینی کمپنیوں کاپاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔
Latest News Urdu - October 9, 2021

چینی کمپنیوں کاپاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔

.

چائینہ تھری گورجز گروپ (سی ٹی جی) کے وفد نے نائب صدور وانگ شاؤفینگ اور کن گوبن کی قیادت میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق سے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی اور پاکستان کے سولر اور وِنڈ توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور یہ اگلے سال کے اوائل میں فعال ہو جائے گا۔ مزید برآں چائینہ پٹرولیم پائپ لائن انجینئرنگ کمپنی (سی پی پی) اور چائنہ زینہوا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے وفد نے بھی پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں۔

Comments Off on چینی کمپنیوں کاپاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …