چینی کمپنیوں کو پاکستان میں 6 ارب ڈالر کے اے آر ای منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے، شاہ جہاں مرزا۔
.
چینی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ (اے ای ڈی بی) کے سی ای او شاہ جہاں مرزا نے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص چینی کارپوریشنز اور بینکوں کے لیے پاکستان کے اے آر ای سیکٹر میں ممکنہ مواقعوں پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین پہلے ہی اے ای ڈی (ونڈ/سولر) منصوبوں کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تحت 300 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگلے آٹھ سے نو سالوں میں 10,000 میگاواٹ کا ہدف پورا کرنا ہوگا جس کے سبب پاور پلانٹس میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ چینی کاروباری اداروں کے پاس سرمایہ کاری کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…