Home Latest News Urdu چینی کمپنی سی او پی ایچ سی نے سی پیک کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
Latest News Urdu - August 22, 2023

چینی کمپنی سی او پی ایچ سی نے سی پیک کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

.

چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین مسٹر یو بو نے لی سی سی آئی کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی  کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گوادر کے اہم کردار، اس کے پہلے ترقیاتی مرحلے اور گوادر فری زون کی تکمیل اور چین کی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔ ایل سی سی آئی کے وفد کو چین کی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہوئے مزید تعاون بڑھانےکی دعوت دی ۔ ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انور نے گوادر کے لیے تجارتی وفد کے عزم کا خیر مقدم کیا اور علاقائی روابط اور پاکستان کی بحالی کے لیے گوادر کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اس اجلاس میں سی او پی ایچ سی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا جو سی پیک کے ارتقاء اور پاکستان کے معاشی مستقبل پر گوادر کے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments Off on چینی کمپنی سی او پی ایچ سی نے سی پیک کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…