چینی کمپنی کی جانب سے تھرپارکرمیں 700 سے زائد مستحق خاندانوں میں عید راشن ہیمپرز تقسیم
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی (ٹی سی بی-1)، شنگھائی الیکٹرک، چین کی معروف توانائی کا سامان بنانے والی کمپنی نے پاکستان کے تھر بلاک ٹی سی بی-1 انٹیگریٹڈ کول مائن سے ملحقہ مقامی کمیونٹیز کے 700 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن ہیمپرز تقسیم کیے ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے میں پاور پراجیکٹ نے “محبت کے ساتھ فوڈ ڈرائیو” کے تھیم کے تحت اس کارِ خیر کو انجام دیا ہے اور اس کوشش کا مقصد سال 2022 کے لیے مقامی ٖفورڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ ٹی سی بی-1 کے مطابق راشن کے پیکٹ مقامی گھرانوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور ٹی سی بی-1 ملازمین نے نہایت خوشی کے ساتھ اس سرگرمی میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے بعد سے عید الفطرتک ہزاروں لوگ اس کارِ خیر سے مستفید ہوئے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…