چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں ٹڈیوں کےحملوں سے نمٹنے کے لئے ڈرون تیار کرنے کی پیشکش۔
Enter Your Summary here.
چینی قیادت اور عوام کی جانب سے کووڈ- 19 اور ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کی بیجنگ اینڈون ایکوپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نامی معروف ادارہ ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کا خواہاں ہے۔ اس کمپنی نے ڈرون تیار کرنے کے لئے پاکستان میں ایک صنعتی یونٹ قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو پودوں کے تحفظ کے لئے اور مختلف غیر متوقع آفات اور ہنگامی صورتحال پر قابو پانے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔جبکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی پاکستان میں آفات پر تیزی سےقابو پانے کے عمل اور استعداد کو مستحکم کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …