Home Latest News Urdu چینی کمیونسٹ پارٹی شعبہ بین الاقوامی کے وزیر آج پاکستان کےدورے پر پہنچیں گے
Latest News Urdu - June 20, 2024

چینی کمیونسٹ پارٹی شعبہ بین الاقوامی کے وزیر آج پاکستان کےدورے پر پہنچیں گے

.

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر اور کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن لیو جیان چاؤپاک چین مشترکہ مشاورتی طریقہ کار کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے آج تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیںگے ۔ دورے کے دوران وہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ہمراہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی طریقہ کار کے تیسرے اجلاس کی صدارت کریںگے ۔ وہ اعلی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔سی پیک کے بارے میں سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی میکنزم دوہزار انیس میں قائم کیاگیا تھا جس کے تحت چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ارکان معمول کی مشاورت کرتے ہیں۔

Comments Off on چینی کمیونسٹ پارٹی شعبہ بین الاقوامی کے وزیر آج پاکستان کےدورے پر پہنچیں گے

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…