Home Latest News Urdu چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ آمد۔۔۔
Latest News Urdu - November 15, 2019

چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ آمد۔۔۔

چین کے صوبہ جیانگشی کے چائینیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس(سی پی پی سی سی) کے نائب چیئرمین چیئن جنکنگ کی قیادت میں اعلٰی سطحی چینی وفد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینڑل سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانہ کی ڈپٹی چیف آف مشن پانگ چھُنشی اور کئی سفارتی عہدیدار اس چینی وفد کا حصہ تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چینی وفد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دو جماعتوں نے مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چین کی ترقی و خوشحالی میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو سراہا۔اس کے علاوہ انہوں نے چینی نائب چیئرمین کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوانی کے سدباب کے لئے چینی اقدامات اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے گڈ گورننس کے تکنیکوں سے استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس موقع پر دونوں فریقین چین کے صوبہ جیانگشی کی اہمیت کے حوالے سے پیش کیے گئے ڈاکو مینٹری سے بھی محظوظ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …