چین آب پاشی کے طریقوں میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
۔
چائینہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر گونگ شیہونگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے محکمہ آبپاشی اور نکاسی آب ، چائنا انسٹیٹیوٹ آف آبی وسائل اور پن بجلی ریسرچ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان آبپاشی کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے حال ہی میں چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین آبپاشی کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات میں مواصلات کو آسان بنانے کے لئے ایک بین الاقوامی تعاون کا دفتر قائم کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کا بین الاقوامی دفتر چینی اور پاکستانی آبپاشی کے کاروباری اداروں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…