چین-آسیان ایکسپو میں پاکستان کو خصوصی شراکت دار کا درجہ دیا گیا۔
.
چین کے صوبہ گوانگسی کے شہر ناننگ میں 27تا30 نومبر کو ہونے والے آئندہ 17 ویں چین-آسیان ایکسپو میں پاکستان کو خصوصی پارٹنر کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس ایکسپو کا انعقاد چین کی وزارت تجارت اور اس کے ہم منصب 10 آسیان ممبر ممالک کے ساتھ ساتھ آسیان سیکرٹریٹ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اس کا انعقاد آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے کیا جائے گا۔ فورموں میں تبادلہ خیال کے اہم موضوعات میں چین-آسیان ایف ٹی اے ، صحت ، بین الاقوامی صنعتی تعاون ، ٹیکنالوجی کی منتقلی ، انفارمیشن بندرگاہ ، شماریات ، انشورنس اور بجلی ہوں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…