چین اور پاکستان بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،چینی سفارتخانہ
.
اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہےکہ چین اور پاکستان نے 15 ارب یوآن کے قرض کی تجدید پر دوستانہ مشاورت کی ہے اور مثبت سمت میں کوششیں کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ چین قرضوں کو رول اوور کرنے پر اصولی طور پر رضامند ہوگیا ہے جس کے لیے پاکستانی حکام نے نئی درخواست جمع کرائی ہے۔ دونوں فریق اس سے متعلق امور کو آگے بڑھائیں گے اور طریقہ کار کی تکمیل کے بعد جلد ہی حتمی اعلان کیا جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…