چین اور پاکستان بہت جلد باہمی پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کریں گے۔۔۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی سال 2020ء میں مزید مستحکم ہوگی جبکہ دونوں ممالک کئی شعبوں بشمول توانائی کے شعبے میں پہلے ہی باہمی تعاون کے ذریعے سے امور کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے چینی سفیر کو مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 40 نئے بلاکس کی تلاش کے سلسلے کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے نئے سال پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات اس نئے سال میں مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں بجلی، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔اس ملاقات میں دونوں فریقین نے توانائی کےشعبے کے پراجیکٹس کا جائزہ لینے کے لئے بہت جلد ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …