چین اور پاکستان جیمز کی صنعت میں دو طرفہ تعاون کے ثمرات سے بہرہ ور ہونگے۔
.
چینی سرمایہ کاروں نے سی پیک روٹ میں پتھروں کو کندہ کرنے ، کاٹنے اور پالش کرنے کے لیے یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ اس انڈسٹری کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ چینی اور پاکستانی دونوں برآمد کنندگان کا خیال ہے کہ یہ لیپڈری یونٹس پاکستان کو 5 ارب ڈالر کے جیمز اور زیورات برآمد کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ ایک تاجرپروفیسر ژاؤ لیننگ کا خیال ہے کہ لیپڈری یونٹس کے لیے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری باہمی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ جیمز،جیولری اینڈ منرلز ٹاسک فورس کے مطابق پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمد سے سالانہ 5 ارب ڈالر کمانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے کئی ملین افراد کو روزگار مل سکتا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…