Home Latest News Urdu چین اور پاکستان دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم۔
Latest News Urdu - September 7, 2020

چین اور پاکستان دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم۔

.

ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم میں دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق کانفرنس کے موقع پر چین اورپاکستان نے دو طرفہ اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے جاری کوششوں کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لئےفولاد سے مضبوط برادرانہ تعلقات اور سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا اور چینی وزیر دفاع جنرل وی فینگی نے ایک اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین جیوسٹریٹجک ماحول کو موافق بنانے، سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments Off on چین اور پاکستان دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …