چین اور پاکستان دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے تیزی کے ساتھ کام کریں گے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
ایک نیوز کانفرنس میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات گزشتہ 70 سالوں کے سفر میں ایک مثالی تعلق کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ صدر شی چن پنگ اور وزیر اعظم عمران خان نے دنیا میں مثبت تبدیلی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ نے دونوں ممالک کی جانب نافذ کیے گئے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے لیے کام کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیاجس سے عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی انصاف کے نظام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…