چین اور پاکستان دوطرفہ زرعی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے ۔
.
چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کی طرف سے کئے گئے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان دوطرفہ زرعی تعاون میں ٹیکنالوجی ، مصنوعات کی پروسیسنگ ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بے پناہ امکانات ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین قدرتی وسائل کی فراہمی باہمی تکمیلی ہے جو بنیادی طور پر سی پیک کے تحت دوطرفہ زرعی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس تحقیق میں دونوں ممالک کو زرعی مصنوعات کے معیار اور پیداوار میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ تحقیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






