چین اور پاکستان دوطرفہ ڈیجیٹل تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔
.
چین میں متعین پاکستان کے ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم)احمد فاروق نے کہا ہےکہ چین اور پاکستان دو طرفہ ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور چین انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروس (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) خطے میں ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ ڈیجیٹل تجارتی میلہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ایم نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں سی آئی ایف ٹی آئی ایس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…