Home Latest News Urdu چین اور پاکستان دو طرفہ تعاون اورسی پیک کے تحت تعمیروترقی کے سفر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ۔
Latest News Urdu - April 7, 2022

چین اور پاکستان دو طرفہ تعاون اورسی پیک کے تحت تعمیروترقی کے سفر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ۔

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ پاکستان کے ایک مضبوط اتحادی ہونے کے ناطےچین امید کرتا ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں ملک کی ترقی اور استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دونوں سدا بہار تزویراتی تعاون کے حامل شراکت داروں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ عالمی منظر نامے یا ہمارے ملکی حالات میں چاہے کیسی بھی تبدیلیاں رونما ہوں دونوں ممالک کے تعلقات اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مجموعی تعاون کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کا سفر کسی طور پر متاثر نہیں ہوگا۔

Comments Off on چین اور پاکستان دو طرفہ تعاون اورسی پیک کے تحت تعمیروترقی کے سفر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …