چین اور پاکستان دو طرفہ تعلقات کے سلسلےکو خوش اسلوبی سے آگے بڑھائیں گے، چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
ایک انٹرویو میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین وقت آزما اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں اور سی پیک کے آغاز کے بعد سے ان کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال دونوں ممالک کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے اورحالیہ برسوں میں اس کے پاکستان کی معیشت ، معاشرتی ترقی اور رابطے میں نمایاں کردار کی بدولت ملک اور پورےخطے کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ مزید برآں انہوں نےچین کے پاکستان کو ویکسین کے تعاون میں اپنی اولین ترجیح دینے کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ابتدائی ادوار میں وبائی مرض پر قابو پانے اور چین پاکستان ہیلتھ کمیونٹی کی تعمیر میں مدد مل سکے۔