Home Latest News Urdu چین اور پاکستان سی پیک پورٹ فولیو کو تعمیر و ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس کرینگے،چینی سفیر۔
Latest News Urdu - December 30, 2020

چین اور پاکستان سی پیک پورٹ فولیو کو تعمیر و ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس کرینگے،چینی سفیر۔

.

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے تناظر میں پاک چین تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سماجی و اقتصادی ، صنعتی ، زرعی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں پر خاص توجہ مرکوزہوگی۔ پاک چین تعلقات کی نوعیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں بڑی پیشرفت کر رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے چینی سفیر کو آگاہ کیا کہ یہ تعلقات علاقائی ترقی ، باہمی اعتماد ، تجارت اور اقتصادی تعاون سے وابستہ ہیں۔ مزید برآں انہوں نے چین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے بارے میں چینی سفیرکی جانب سے دی گئی تجویز پر بھی اتفاق کیا۔

Comments Off on چین اور پاکستان سی پیک پورٹ فولیو کو تعمیر و ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس کرینگے،چینی سفیر۔

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …