Home Opinion Editorials in Urdu چین اور پاکستان قابلِ تجدید توانائی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
Opinion Editorials in Urdu - April 3, 2021

چین اور پاکستان قابلِ تجدید توانائی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

.

ایک اہم محقق سید محمد علی لکھتے ہیں کہ چین نے قابل تجدید توانائی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے ذریعے سے اپنی نیشنل گرڈ میں حیران کن فوائد حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے بہت سے شہروں میں الیکٹرک بسیں معمول کے مطابق بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گرین توانائی کو مزید موثر بنانے کی چین کی کوششوں سے دنیا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ چین کی شراکت کے بغیر عالمی سطح پر اس شعبے متعلق اشیاء جیسے ریچارج قابل بیٹریاں اور شمسی توانائی کے پینل کے لئے درکار بہت سے اہم اجزاء خاص طور پر غریب ممالک کے لئے کم قیمت دستیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے متعدد منصوبوں کے علاوہ کراچی کے قریب چین ہائیڈرو داؤد ونڈ پاور منصوبے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں ترقی کی ایک اچھی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ چین اور پاکستان دونوں کو اس سے متعلق بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور بی آر آئی کو سبز بنانے کے لئے سی پیک کو اہم محرک کے طور پر لینا چاہیے۔

Comments Off on چین اور پاکستان قابلِ تجدید توانائی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔