Home Latest News Urdu چین اور پاکستان قومی ترقی کی راہ پر موثر طریقے سے گامزن ہیں، ژاؤ لیجیان۔
Latest News Urdu - March 30, 2021

چین اور پاکستان قومی ترقی کی راہ پر موثر طریقے سے گامزن ہیں، ژاؤ لیجیان۔

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس بریفنگ کے دوران یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی تعریف کی ہے جس میں انہوں نے چین کو پاکستان کا سب سے قریب ترین اور با اعتماددوست ملک قرار دیا تھا۔ ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین 82 ویں یوم پاکستان ڈے پر پاکستان کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام قومی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مستقل پیشرفت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے دوران کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پرامن سفارتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لئے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کے ساتھ کام کرے گا۔

Comments Off on چین اور پاکستان قومی ترقی کی راہ پر موثر طریقے سے گامزن ہیں، ژاؤ لیجیان۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…