چین اور پاکستان مشترکہ طور پر کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کوتشکیل دے سکتے ہیں،نونگ رونگ۔
.
چین اب ایک جدید سوشلسٹ معیشت کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی طرف گامزن ہے۔ لٰہذا پاکستان کے لئے ترقی کے چینی ماڈل سے سبق سیکھنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے کثیر مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا۔ جن میں اوّل، پاکستان کو دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ دوئم،دونوں ممالک کو سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی کو یقینی بنانا ہوگا اور اس راہداری کو عوام کے موافق بنانے کے لئے صنعت ، زراعت ، سائنس وٹیکنالوجی اور سماجی بہبود پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سوئم، پاکستان کو سی پیک کے فوائد سے پوری طرح سے فائدہ اٹھانے اور برآمدی معیشت کی سمت بڑھنے کی ضرورت ہے۔ چہارم، پاکستان کو چین کے غربت کے خاتمے کے ماڈل سے سیکھنے کی ضرورت ہے.