Home Latest News Urdu چین اور پاکستان نے انٹرنیشنل انڈسٹری-ایجوکیشن کوآپریشن الائنس انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔
Latest News Urdu - February 19, 2023

چین اور پاکستان نے انٹرنیشنل انڈسٹری-ایجوکیشن کوآپریشن الائنس انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔

.

 

چین اور پاکستان نے انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔ بیجنگ میں اس اقدام کے آغاز کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے صدر لی جنسونگ نے کہا کہ چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری-ایجوکیشن کوآپریشن الائنس پاکستان میں 210 تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبوں کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ 36 ٹریننگ ایکسیلنس سینٹرز کے قیام میں بھی سہولت فراہم کرے گا اور چین میں مزید تعلیم اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ سی پیک کی پیشرفت کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

 

Comments Off on چین اور پاکستان نے انٹرنیشنل انڈسٹری-ایجوکیشن کوآپریشن الائنس انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…