Home Latest News Urdu چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت پائیدار تعمیروترقی کے لیے مضبوط تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
Latest News Urdu - August 5, 2023

چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت پائیدار تعمیروترقی کے لیے مضبوط تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ٹیلی فونک گفتگو میں وانگ ای نے کہا کہ پاکستان میں داخلی صورتحال میں چاہے کسی بھی طرح کی تبدیلی ہو، چین ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری، قومی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ ، اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے، احیا و ترقی کے حصول اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں زیادہ سے زیادہ مثبت کردار ادا کرنے میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، چین -پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں ہر پہلو میں تعاون کرنےپر چین کا شکریہ ادا کرتا ہے اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیتے ہوئے “بیلٹ اینڈ روڈ” کے مثالی منصوبے کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا

Comments Off on چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت پائیدار تعمیروترقی کے لیے مضبوط تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …