چین اور پاکستان کی جانب سے جے سی سی 10 ویں اجلاس میں سی پیک کی کے تحت ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے خصوصی طور پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے خاص طور پر سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی میں مدد ملے گی۔چینی سفیر نونگ نے یہ بھی کہا کہ آنے والے کچھ ماہ میں پاکستان اور چین تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے اور خاص طور پر وہ جو لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے لیے 40 سے زائد کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گوادر پورٹ سے افغانستان تک ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے۔ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے گوادر ویمن ایمپلائمنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر اور نارتھ فری زون کا ذکر کیا اور کہا کہ جلد ہی یہ عام عوام خصوصاًبلوچستان کے لوگوں کو مدد فراہم کرے گا۔ مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کان کنی کے شعبے میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک مجموعی طور 75,000 لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں ہیں جبکہ مقامی مزدوروں کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…